جشن مولود کعبہ سکردو میں قافلہ حیدری کا جلوس
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ہزاروں مومنین نے حیدریم، حیدریم کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مولا علیؑ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس جلوس میں اہلسنت اکابرین بھی شریک ہوئے جبکہ مقامی روایتی لباس میں بھی جلوس میں شرکت خاص توجہ کا مرکز رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر سکردو میں ہزاروں عاشقان ولایت و امامت نے "قافلہ حیدریم" جشن کا جلوس نکالا گیا۔ علی ڈے کمیٹی سکیمیدان سکردو کے نوجوانوں کے زیر اہتمام یہ جلوس سکیمیدان سے مرکزی جامع مسجد تک نکالا گیا۔ ہزاروں مومنین نے حیدریم، حیدریم کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مولا علیؑ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس جلوس میں اہلسنت اکابرین بھی شریک ہوئے جبکہ مقامی روایتی لباس میں بھی جلوس میں شرکت خاص توجہ کا مرکز رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جلوس میں
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔