راولپنڈی میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں دفعہ 144 کا اطلاق اب 7 جنوری تک برقرار رکھا جائے گا۔ اس دوران راولپنڈی میں تمام قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 میں مزید 7 جنوری تک توسیع کی گئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جلسے ریلیوں پر مکمل طور پر پابندیہوگی نوٹیفیکیشن لاؤڈ سپیکر ،اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی ،نوٹیفیکیشن pic.
— ch sajjad Haider (@chsajjad844) January 4, 2026
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دیے گئے احکامات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دفعہ 144 کے تمام احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن و امان دفعہ 144 راولپنڈی نفاذ میں توسیع وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی نفاذ میں توسیع وی نیوز دفعہ 144 کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔