مزدور تنظیموں کا امریکی سامراج کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن پاکستان اور دیگر تنظیموں نے وینزویلا کیخلاف جاری امریکی سامراج کی مسلح جارحیت کیخلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں وینزویلا کے عوام کی سامراج دشمن مزاحمت سے اظہارِ یکجہتی اور امریکی جنگی جنون کی کڑی مذمت کی گئی۔احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے وینزویلا کے جھنڈے، لاطینی امریکا کے انقلابی رہنما ہوگو شاویز اور وینزویلا کے اغوا شدہ صدر نکولس مادورو کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ناصر منصور نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی سامراجی سرشت کے عین مطابق غزہ کے بعد وینزویلا پر مجرمانہ جنگ مسلط کر دی ہے۔ یہ ایک شرم ناک اور کھلی دہشت گردی ہے کہ ایک خودمختار ملک کے صدر کو طاقت کے زور پر اس لیے اغوا کیا گیا ہے کہ وہ خطے میں امریکی تسلط کیخلاف آواز بلند کر رہا تھا اور تیل و گیس کی آمدن کو عوام الناس کی بہبود کیلیے استعمال کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مسلط کردہ جنگ صرف وینزویلا کیخلاف نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے اْن تمام ممالک اور عوام کیخلاف کھلی دھمکی ہے جو سامراجی احکامات سے آزاد ہو کر اپنے مستقبل کا آزادانہ تعین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ امریکا ہی تھا جس نے عراق پر حملے، اس کے تیل پر قبضے اور وہاں کے عوام کی تباہی کو جواز فراہم کرنے کیلیے کیمیائی ہتھیاروں کا جھوٹ گھڑا تھا اب وہی امریکا ایک بار پھر نام نہاد منشیات کی اسمگلنگ کے بہانے صدر مادورو کی حکومت کو اسلحہ کے زور پر تبدیل اور دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر رکھنے والے ملک وینزویلا پر قبضہ اور لوٹ مار کو جائز ٹھہرانا چاہتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔