بزدل، میں انتظار کررہا ہوں، آؤ مجھے گرفتار کرو، وینزویلا کے صدر مادورو کی پرانی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کی گرفتاری کے بعد ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
نکولس مادورو نے گرفتاری سے چند ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدارتی محل میر افلوریز آکر انہیں گرفتار کریں۔
یہ بھی پڑھیے: وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
اگست 2025 میں ایک جارحانہ خطاب کے دوران مادورو نے کہا تھا کہ آؤ اور مجھے گرفتار کرو، میں یہاں میر افلوریز میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں، دیر مت کرنا، بزدل!
مادورو کا یہ خطاب میر افلوریز صدارتی محل میں ہوا تھا، جس میں انہوں نے امریکی دباؤ اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سخت لب و لہجہ اختیار کیا تھا۔
مادورو کی گرفتاری کے بعد وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں مادورو کی ٹرمپ کو للکارتے ہوئے تقاریر اور ان کی گرفتاری کے لیے کیے گئے امریکی چھاپے کی فوٹیج شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیے: وینزویلا کے بعد صدر ٹرمپ نے میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی خبردار کر دیا
61 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں مادورو کے بیانات کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے مناظر بھی دکھائے گئے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس موقع پر کہا تھا کہ مادورو کے پاس موقع تھا، لیکن اب وہ موقع ختم ہو چکا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی شہریوں کو ہر قسم کے خطرات، چاہے وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے بچانے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump Nicolas Maduro نیکولس مادورو وائٹ ہاؤس وینزویلا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیکولس مادورو وائٹ ہاؤس وینزویلا وینزویلا کے ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔