سابق جسٹس منصور علی شاہ کے صاحبزادہ کی دعوت ولیمہ‘ اعلیٰ شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-08-14
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک)عدالت عظمیٰ کے سابق سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں عدالت عظمیٰ ، ہائیکورٹ کے موجودہ اور سابق ججز سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شہرکے فلیٹیز ہوٹل میںصاحبزادے ابراہیم شاہ کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں عدالت عظمیٰ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جج گلگت بلتستان سردار شمیم ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس مرزا وقاص رؤف ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس جواد حسن ، جسٹس امجد رفیق ، جسٹس اسجد جاوید گھرال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شرکت کی۔عدالت عظمیٰ کے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے ،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک، سابق چیف جسٹس یاور علی ، جسٹس ریٹائرڈ اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شمس محمود مرزا، جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن ،جسٹس شمس محمود مرزا ، سئنیر ایڈووکیٹ سید معظم علی شاہ بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔شادی کی تقریب میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ ، ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی ، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب، سینیٹر علی ظفر ، سلمان اکرم راجہ ، سئنیر ایڈووکیٹ عرفان قادر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی اور نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ ہائیکورٹ کے عدالت عظمی کی تقریب کے جسٹس
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔