ایرانی ہیکرز گروپ "حنظلہ" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سابق وزیر انصاف ایلیٹ شاکید کے سیل فون کو ہیک کر لیا ہے اور اس نے ڈیوائس سے نکالے گئے متعدد فائلوں کا سلسلہ آن لائن شائع کرنا شروع کر دیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایرانی ہیکرز گروپ حنظلہ نے اسرائیل کی سابق وزیر انصاف ایلیٹ شاکید کا موبائل فون بھی ہیک کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ہیکرز گروپ "حنظلہ" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سابق وزیر انصاف ایلیٹ شاکید کے سیل فون کو ہیک کر لیا ہے اور اس نے ڈیوائس سے نکالے گئے متعدد فائلوں کا سلسلہ آن لائن شائع کرنا شروع کر دیا ہے۔ شائع کیے گئے مواد میں مبینہ طور پر تصاویر، نجی ویڈیوز اور سیکڑوں دیگر فائلیں شامل ہیں، جن میں واٹس ایپ چیٹس بھی شامل ہیں۔ گروپ کے اعلان میں لکھا گیا ہے کہ یہ وسیع انٹیلی جنس صلاحیتوں اور اسرائیل میں سینئر عہدوں تک رسائی کا ثبوت ہے۔گروپ نے اپنے بیان میں شاکید کو "اسرائیل کی ایک مرکزی شخصیت" قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ معلومات کو بے نقاب کرنے کا مقصد ان کے "رازوں کو کھولنا" ہے۔ یاد رہے کہ اسی گروپ نے اس سے پہلے سابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینٹ اور نیتن یاہو چیف آف سٹاف کے موبائل فون ہیک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں صیہونی عہدیداروں نے موبائل فون ہیک ہونے کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق وزیر انصاف ایرانی ہیکرز موبائل فون ہیک کر لیا

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم