خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں، جوش و خروش اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ پشاور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول کے فائنل میچ میں پولو کے روایتی حریفوں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، جبکہ تقریب میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیں: امیر ترین ایتھلیٹس کی فہرست جاری، راجر فیڈرر سمیت کون کون شامل؟

پولو فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔ چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر نیزہ بازی کے قدیم اور روایتی کھیل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس نے فیسٹیول کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پشاور میں اختتام پذیر۔ سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔@Aadiiroy2 @AmirSaeedAbbasi pic.

twitter.com/wKoKOUCHy7

— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026

حسبِ روایت پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نے فری فال جمپس کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے شرکا نے خوب سراہا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور نے خیبر پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں قومی ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت مصروفیات اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور ثقافت قوموں کو جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور اس طرح کے فیسٹیولز باہمی یگانگت اور امن کے پیغام کو فروغ دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولو چترال خیبر پولو فیسٹیول 2026 گلگت بلتستان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولو چترال خیبر پولو فیسٹیول 2026 گلگت بلتستان خیبر پولو فیسٹیول 2026 گلگت بلتستان

پڑھیں:

گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف