نوجوانوں کے احتجاج کو ڈنڈے کے زور پر روکنا قابل مذمت ہے، حفیظ الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل جمہوری روایات سے جڑا ہوا ہے، احتجاج جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل جمہوری روایات سے جڑا ہوا ہے، احتجاج جمہوری حق ہے۔ نوجوانوں کا جمہوری عمل میں مثبت دلچسپی لینا گلگت بلتستان کے بہترین مستقبل کی نشاندہی ہے۔ ایک بیان میں حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے معاملات میں نوجوانوں کے احتجاج کو ڈنڈے کے زور پر روکنا اور بلاوجہ گرفتاری کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ اس طرز عمل کا نوٹس لیں، احتجاج کے جمہوری رویئے کا احترام کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی ممکن بنائیں۔ نوجوانوں کے فورم سے مذاکرات کا جمہوری رویہ استعمال کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان حفیظ الرحمن
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :