عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سلمان اکرم راجہ کی بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو پارٹی کے سرکاری مؤقف کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس صورتحال میں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی کردار شامل ہے۔
اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس بیان کی تردید کی جا چکی ہے اور یہ رائے پارٹی کی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بیرسٹر گوہر نے عجلت میں یہ بات کہی اور ملاقاتوں کے لیے بھیک مانگنے کا تاثر دینا نہ صرف نامناسب بلکہ حقائق کے منافی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی ایسی غلطی نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت اسی صورت ممکن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی پر عائد تمام ناجائز قدغنیں ختم کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔