طویل فنی سفر کا اختتام، جنوبی کوریا کے اداکار 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
جنوبی کوریا کے ممتاز فلمی اداکار آہن سنگ-کی جنہیں ان کی طویل اور شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’قوم کا اداکار‘ کہا جاتا تھا 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کی وفات کا اعلان ایجنسی آرٹسٹ کمپنی اور سیئول کے سونچُن ہیانگ یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے کیا گیا۔ اداکار طویل عرصے سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے موٹے شخص کا 41 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا
1952 میں جنوبی کوریا کے شہر ڈےگو میں ایک فلم ساز کے گھر پیدا ہونے والے آہن سنگ-کی نے محض پانچ برس کی عمر میں 1957 کی فلم ’دی ٹوائلائٹ ٹرین‘ کے ذریعے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بطور کم عمر اداکار تقریباً 70 فلموں میں کام کیا جس کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر ایک عام زندگی اختیار کرلی۔
1970 میں انہوں نے سیئول کی ہانکُک یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز میں ویتنامی زبان میں داخلہ لیا اور نمایاں کامیابی کے ساتھ گریجویشن مکمل کی۔ تاہم ویتنام جنگ کے بعد بدلتی عالمی صورتِ حال کے باعث انہیں عملی میدان میں مشکلات کا سامنا رہا اور وہ چند برس بے روزگار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سنیما کی پہچان 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
1977 میں آہن سنگ-کی نے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کیا اور 1980 میں فلم ’گُڈ، ونڈی ڈیز‘ میں مرکزی کردار نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔ اس فلم پر انہیں گرینڈ بیل ایوارڈز میں بہترین نئے اداکار کا اعزاز ملا، جو جنوبی کوریا میں سب سے معتبر فلمی ایوارڈز میں شمار ہوتے ہیں۔
بعد ازاں آہن سنگ-کی نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں متعدد کامیاب اور تنقیدی طور پر سراہي گئی فلموں میں اداکاری کی اور ملک کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے۔ ان کے یادگار کرداروں میں ’مندارا‘، ’وہیل ہنٹنگ‘، ’وائٹ بیج‘، ’ٹو کاپس‘، ’نو وئیر ٹو ہائیڈ‘، ’سِلمیدو‘ اور ’ریڈیو اسٹار‘ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھرمندر کی بیٹی ایشا دیول والد کے انتقال کے ایک ماہ بعد پہلی پر منظرعام پر آگئیں
اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے جنوبی کوریا کے بڑے فلمی ایوارڈز میں 20 سے زائد اعزازات حاصل کیے جن میں گرینڈ بیل ایوارڈز میں پانچ مرتبہ بہترین اداکار کا ایوارڈ شامل ہے۔ یہ ریکارڈ اب تک کوئی اور اداکار قائم نہیں کر سکا۔
آہن سنگ-کی کو ایک عاجز، قابلِ اعتماد اور خاندانی اقدار کا حامل فنکار سمجھا جاتا تھا۔ وہ اسکینڈلز سے دور رہے اور ایک سادہ و باوقار ذاتی زندگی گزاری۔ عوامی سرویز میں انہیں بارہا جنوبی کوریا کا سب سے محبوب اداکار قرار دیا گیا جس کی بنا پر وہ ’قوم کا اداکار‘ کہلائے۔
ان کی وفات سے جنوبی کوریا کی فلمی صنعت ایک عہد ساز فنکار سے محروم ہو گئی ہے جبکہ مداح اور ساتھی فنکار ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آہن سنگ-کی انتقال جنوبی کوریا جنوبی کوریا اداکار جنوبی کوریا اداکار انتقال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آہن سنگ کی انتقال جنوبی کوریا جنوبی کوریا اداکار جنوبی کوریا اداکار انتقال برس کی عمر میں انتقال جنوبی کوریا کے ایوارڈز میں آہن سنگ کی
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎