ویب ڈیسک: کیپٹن عصمد گلفام شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 برزل ٹاپ پر ریسکیو آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عصمد گلفام شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لاہور، آئی جی پنجاب پولیس، سینئر عسکری و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ 

کیپٹن عصمد گلفام اُن افسروں میں شامل تھے جو وردی کو صرف نوکری نہیں بلکہ امانت اور ذمہ داری سمجھتے تھے۔ 3 جنوری کی صبح دو بجے، شدید سردی اور جان لیوا موسم کے باوجود، کیپٹن عصمد گلفام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ برف میں پھنسی سنو وہیکل کو ریسکیو کرنے میں مصروف تھے۔ اچانک برفانی سلائیڈ کےباعث کیپٹن عصمد گلفام اور ان کے دو ساتھی شہید ہو گئے۔

کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے

کیپٹن عصمد گلفام نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر یہ پیغام دیا کہ اس قوم کے محافظ ہر محاذ پر دفاعِ وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شہید کیپٹن عصمد گلفام کی قربانی کو پوری قوم سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔


 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت