جامعہ اشرفیہ کےسرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
سٹی 42 : جامعہ اشرفیہ کےسرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
مولانا حافظ فضل الرحیم کی نمازِ جنازہ میں علما اکرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہرمحموداشرفی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد،ایم این اےحافظ نعمان، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
ایف بی آر کا بڑا انتظامی اقدام، 63 بڑی کمپنیوں کے ٹیکس کیسز کی منتقلی
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، صوبائی وزیر بلال یاسین،مولانا امجد ،قاری حنیف جالندھری بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :