Islam Times:
2026-07-24@09:18:25 GMT

پاکستان حیدری کونسل کے تحت عظیم الشان جشن و جلوسِ مولودِ کعبہؑ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذات عدل، شجاعت، تقویٰ اور اتحادِ امت کی کامل مثال ہے اور آج کے پُرآشوب دور میں امام علیؑ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین کو امتِ مسلمہ کی قوت قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

پاکستان حیدری کونسل (رجسٹرڈ) کراچی کی جانب سے یوم ولادت باسعادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر غفور چیمبر، صدر موبائل مارکیٹ میں عظیم الشان ’’جشن و جلوسِ مولودِ کعبہؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور اور عقیدت سے بھرپور تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذات عدل، شجاعت، تقویٰ اور اتحادِ امت کی کامل مثال ہے اور آج کے پُرآشوب دور میں امام علیؑ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین کو امتِ مسلمہ کی قوت قرار دیا۔ معروف سماجی رہنما سید علی حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت انسانیت، مساوات اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہے، اور یہی وہ اصول ہیں جو ایک فلاحی اور پرامن معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ مولانا غلام حسین عدیل نے کہا کہ مولودِ کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ آپؑ کی شخصیت صرف کسی ایک مسلک تک محدود نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علیؑ کا پیغام محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔

صدر کراچی الیکٹرک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمیں دیانت، انصاف اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے، اور معاشرے کے ہر طبقے کو چاہیئے کہ وہ اسوۂ علیؑ کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرے۔ جشن کے دوران کاشف زیدی اور حسنین مہدی نے بارگاہِ مولائے کائناتؑ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔ اس موقع پر علماء کرام، ذاکرین عظام اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والا جشن و جلوسِ مولودِ کعبہ اتحاد بین المسلمین کا روشن مظہر ہے، جو مختلف مکاتبِ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ پاکستان حیدری کونسل کے اراکین نے معزز مہمانوں اور شرکاء کی شرکت پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے مرتبے اور وقار میں مزید اضافہ فرمائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضرت علی علیہ السلام علی علیہ السلام کی کہا کہ حضرت نے کہا کہ انہوں نے امام علی

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس