اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں، صوبوں میں تفریق نہیں کی: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی اس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں ہے، صوبوں میں تفریق نہیں کی۔صوبائی دارالحکومت میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی، بلوچ طلبہ ہمارے مہمان ہیں، جب مجھے معلوم ہوا کہ آپ ملنا چاہ رہے ہیں تو میں نے فورا میٹنگ کا کہا۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب سب سے بڑا ہے، اِس کو زیادہ پیسے ملنے کی بات غلط ہے

، آبادی کے لحاظ سے صوبوں کو وفاق سے فنڈز ملتا ہیایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھی گورننس سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں، میں نے کبھی کسی دوسرے صوبوں کے طلبہ میں تفریق نہیں کی ، ہمیں پنجابی ، سندھی بلوچی کی تفریق نہیں کرنی، اِس سے ملک کمزور ہوتا ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام صوبوں کے بچے پڑھتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سفارش کلچر ختم کردیا ہے ، یہاں میرٹ پر تقرریاں کی جارہی ہیں، یہاں پچھلے پانچ سال سے یہ برائیاں چل رہی تھیں، بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب کا پیسہ یہاں کے عوام پر لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ایسے علاقے بھی ہیں جہاں کئی کئی روز کسی جرم کی اطلاع نہیں ملتی، سی سی ڈی کی کارروائیوں کے باعث ہراسانی کے واقعات میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، سی سی ڈی نے جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی،

خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 500 گھر تعمیر ہورہے ہیں، اب تک 65 ہزار گھر بن چکے ہیں، ہمارے دروازے دوسرے صوبوں کے لیے کھلیں ہیں، ملک کا مستقبل آپ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کبھی اس بہکاوے میں نہیں آنا، آپ پاکستان کا جھنڈا اٹھانے والے لوگ ہیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار ایئر ایمبولنس شروع کی گئی، پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایا، سیف سٹیز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، اپنی مدت کے دوران صوبے میں امراض قلب کے ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے فوری طور پر احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کی، ایران حکومت نے فوری طور پر احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کی، ایران برفباری کے دوران جان و مال کا تحفظ کیلئے انتظامیہ متحرک رہی،ڈی پی او مری آئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں بھارت نے یاسین ملک کی جان لینے کی کوشش تو وہ دھماکا ہوگا کہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، مشعال ملک پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں تفریق نہیں کی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا