کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
راؤ دلشاد:پنجاب کی زرخیز سرزمین رواں سال گندم کی بہترین پیداوار کے لیے پوری طرح تیار ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسان کارڈ نے صوبے کی زراعت کا رخ بدل دیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اب تک کسان عملی طور پر 65 ارب روپے استعمال کر چکے ہیں، جبکہ کھاد کی خریداری پر 47 ارب روپے خرچ کیے گئے،دسمبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 13 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن یوریا فروخت کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔
کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ نے نہ صرف زراعت بلکہ کھیتوں میں اعتماد کی فصل بھی بو دی ہے، اور کسان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔