برطانوی شاہی خاندان سے متعلق رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برطانوی ولی عہد پرنس ولیئم پس پردہ سرگرم ہو کر اپنے بھائی پرنس ہیری کو خاندانی وراثت میں حصہ ملنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور ہیری کے درمیان خلیج مزید بڑھ گئی، وجہ کیا ہے؟

میگزین ’کلوزر‘ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی سورس نے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان میں پرنس ولیم کے اثر و رسوخ کو خاصی اہمیت دی جاتی ہے۔

سورس (ذریعے) کا کہنا ہے یہ ولیئم کی رائے شاہی نظام میں بہت وزن رکھتی ہے اور جب وہ کسی معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو لوگ سنتے ہیں، جن میں ان کے والد بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پرنس ولیئم کی تشویش کی بنیادی وجہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے مستقبل سے متعلق خدشات ہیں۔

ولیئم کو اندیشہ ہے کہ مستقبل میں اس رشتے کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی ممکنہ خاندانی وراثت تک رسائی محدود رکھی جائے۔

ایک ذریعے کے مطابق ولیئم خود کو یہ ذمہ داری دیتے ہیں کہ وہ کئی قدم آگے کا سوچیں اور دوسروں کو بھی خبردار کریں۔ ان کے نزدیک شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو کسی ممکنہ وراثت پر بھروسا کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے: شہزادی ڈیانا کی روایت جاری رکھتے ہوئے پرنس ولیم کی کرسمس پر بےگھر افراد سے ملاقاتیں

ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ پرنس ولیئم اس معاملے پر خاصے پرعزم ہیں اور وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ونڈسر اور اسپینسر خاندان کی وراثت میں پرنس ہیری کا کوئی حصہ نہ ہو۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اس وقت اپنے لگژری لائف اسٹائل برانڈ’ایز ایور‘ پر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ نیٹ فلکس پر اپنے شو  ’ود لو میگھن‘ پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟

واضح رہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی ولی عہد ولیئم شہزادہ ہیری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانوی ولی عہد ولیئم شہزادہ ہیری پرنس ہیری ہیں کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک