گلگت بلتستان کے نگران وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد علی بیگ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ انجینئر الطاف حسین کو وزارت بلدیات، غلام عباس کو وزارت اطلاعات و آئی ٹی کرنل (ر) ابرار اسماعیل کو وزارت خزانہ و پلاننگ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزراء کو قلمدان تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد علی بیگ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ انجینئر الطاف حسین کو وزارت بلدیات، غلام عباس کو وزارت اطلاعات و آئی ٹی کرنل (ر) ابرار اسماعیل کو وزارت خزانہ و پلاننگ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مہرداد کو وزارت خوراک، شرافت الدین کو وزارت جنگلات و جنگلی حیات، مولانا سرور شاہ کو مائنز، منرلز اینڈ کامرس، راجہ شہباز کو سیاحت و ایکسائز، ممتاز حسین کو واٹر اینڈ پاور، ڈاکٹر نیاز علی کو وزارت صحت، سید عادل شاہ کو کھیل و کلچر اور بہادر علی کو وزارت تعلیم و لاء کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح نگران کابینہ میں شامل دو مشیروں میں سیدہ فاطمہ کو سماجی بہبود و ویمن ڈویلپمنٹ، عبد الحکیم کو زراعت، لائیو سٹاک و واٹر مینجمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل نگران کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کابینہ کل دن گیارہ بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دیا گیا ہے کا قلمدان کو وزارت
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔