پبلک پرائیویٹ منصوبوں کے مالی خطرات جانچنے کا نیا فریم ورک متعارف
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260106-01-3
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے مالی خطرات جانچنے کا نیا مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کرا دیا ہے‘ دستاویز کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے منصوبوں کے ہنگامی واجبات کا حجم 472 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مالی خطرہ، واجبات کی مجموعی رقم 335 ارب روپے سے زیادہ ہے‘ وزارت خزانہ کے مطابق اب وفاق اور تمام صوبے ہر 6 ماہ بعد پی پی پی منصوبوں کی رپورٹ دیں گے، پی پی پی منصوبوں میں 368 ارب روپے کے ہنگامی نوعیت کے واجبات شامل ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافے کی مد میں 150 ارب سے زائد واجبات شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔