Jasarat News:
2026-07-24@06:20:44 GMT

کراچی بحالی تحریک کے وفد کی وی سی جامعہ اردو سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بحالی تحریک کے وفد نے چیئرمین اشرف قریشی کی قیادت میں وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری سے ملاقات کی۔ وفد میں وائس چیئرمین محمد نعیم طاہر، فیصل بلوچ، ڈاکٹر سید علی سلمان اور دیگر اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران اردو زبان کی ترویج، اس کے تعلیمی و تحقیقی کردار کے فروغ، کراچی اور اردو زبان کے باہمی تعلق، وفاقی اردو یونیورسٹی کی بحالی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کراچی اور اردو زبان کا رشتہ چولی دامن کا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔کراچی بحالی تحریک کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین اشرف قریشی نے جامعہ اردو کے دونوں گارڈنز میں شجرکاری اور مرکزی دروازے کی تعمیر میں بھرپور تعاون کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ اردو زبان پاکستان کو جوڑے رکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اگر اردو نہ ہو تو ہم ایک دوسرے سے مؤثر انداز میں بات بھی نہیں کر سکتے۔ دین اسلام کے بعد جو چیز ہمیں متحد رکھتی ہے وہ اردو زبان ہے، اس لیے اس کی ترویج ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی قومی زبان کے نام پر قائم کی گئی ہے، اس لیے یہ ایک مقدس ادارہ ہے اور اس کی ترقی و استحکام تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی اردو یونیورسٹی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت