دعوتِ ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرا نے پر 7 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راہوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے علاقہ راہوالی میں دعوت ولیمہ کی ایک تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دعوت ولیمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کے 2 پارٹی عہدیداروں سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس پیش آیا جب پی ٹی آئی راہوالی کے رہنما زاہد ملک کے بھائی ملک حسن کی مقامی مارکی میں دعوت ولیمہ ہورہی تھی جس میں عزیزواقارب، رشتہ داروں کے علاوہ علاقہ کے تحریک انصاف کے کارکن، ایم پی اے اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ تقریب کے دوران ایک موقع پر کسی کارکن نے عمران خان کی قد آور تصویر کی نمائش کی تو وہاں پر موجود کارکن اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور انہوں نے سابق وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیے۔ تقریب ختم ہوتے ہی کینٹ پولیس نے کارروائی شروع کردی اور رات گئے تک 2 پارٹی عہدیداروں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف نقص امن کا مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزموں میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب تحصیل صدر طارق محمود وڑائچ، جنرل سیکرٹری کینٹ مرزا عمران بیگ، دولہا کے بھائی زاہد ملک، افتخار احمد ڈانجہ، کریم حسن بھنڈر، ایاز مہر اور ذیشان اقبال شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔