اوہائیو میں امریکی نائب صدر کے گھر پر فائرنگ، ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا اور اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ملزم نے سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملےکا واقعہ پیش آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس اور ان کے اہلخانہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا اور اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ملزم نے سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر کی حیثیت سے جے ڈی وینس کو 24 گھنٹے سیکریٹ سروس کی سکیورٹی حاصل ہے، تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سکیورٹی کا لیول ان کے سفری شیڈول کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گھر میں داخل ہونے نقصان پہنچایا امریکی میڈیا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔