میرا برانڈ پاکستان نمائش ‘ خدیجۃ الکبریٰ پویلین خصوصی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘نمائش کے دوران جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے زیر اہتمام خدیجۃ الکبریٰ بزنس پویلین میں خواتین کے اسٹالز شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔نمائش کے دونوں روز ہزاروں خواتین اور طالبات نے جماعت اسلامی خواتین کے اسٹال کا دورہ کیا ، جہاں مختلف دلچسپ اور بامقصد سرگرمیوں کے ذریعے انہیں جماعت اسلامی خواتین کے کام، مشن اور خدمات سے روشناس کرایا گیا۔اس موقع پر ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اپنی ٹیم کے ہمرا ہ آنے والی خواتین اور طالبات کی مسلسل رہنمائی کرتی رہیں اور جماعت کے مختلف شعبہ جات سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔نمائش میں شعبہ اطفال، میڈیا سیل، جے آئی یوتھ، بیٹھک اسکول، جامعۃ المحصنات، قرآن انسٹی ٹیوٹ، خواتین وکلا فورم، ادبی کمیٹی، لیگل ایڈ ٹرسٹ اور ملازمت پیشہ خواتین کے شعبہ جات کی ذمے داران نے شرکا کو اپنے اپنے شعبوں کی سرگرمیوں اور خدمات سے آگاہ کیا اور جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی۔اس دوران کثیر تعداد میں خواتین نے ممبر سازی فارم پُر کیے اور جماعت اسلامی خواتین کے ساتھ عملی جدوجہد میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکا میں تحائف تقسیم کیے گئے اور بروشرز اور پمفلٹس بھی فراہم کیے گئے۔اسٹال کی ایک نمایاں اور خصوصیت رمضان المبارک میں دورہ ٔ قرآن کے حوالے سے رہنمائی تھی، جس کے تحت شہر بھر میں قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے قائم مراکز کی مکمل تفصیلات شرکا کو فراہم کی گئیں۔
اسٹاف رپورٹر
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی خواتین کے
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔