data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان گرفتار، چرس، اسلحہ اور مین پوری برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق راہوکی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیو کے دوران ملزم راجا عرف راجو ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ ملزم کی ساتھی خاتون منشیات سپلائر رضوانہ عرف عظمیٰ موقع سے فرار ہوگئی،
دوسری کارروائی میں ملزم محمد سلیم عرف پوڑو نظامانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 500 عدد مین پوری اور 3 عدد کٹوں میں خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 6 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پبن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 500 عدد مین پوری برآمد کرلی۔حالی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زمان راجپوت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد کرلی۔ سیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجو جنڈواری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 450 عدد مین پوری اور 50 کلو خام مال برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مکی شاہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم مصعب عرف موسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 51 گرام چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں ملزم حیدر شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 621 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کیخلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔ بی سیکشن پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم زیشان عرف شان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں ملزم وہاب شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔سخی پیر پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم راشد جتوئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 515 مینپوری برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں ملزم عبدالرحمان چھیپا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے دوسری کارروائی میں ملزم کارروائیوں کے دوران پولیس نے دو الگ الگ برآمد ہونے پر ملزم پوری برآمد کرلی مین پوری برآمد کے دوران ملزم عدد مین پوری

پڑھیں:

کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک

— فائل فوٹو

مردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک

ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق  کراچی سے ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک