پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 3 روزہ دورۂ کراچی کا شیڈول سامنے آ گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری کراچی کا دورہ کریں گے۔ وہ 9 جنوری کو دن 11 بجے ایئرپورٹ پہنچیں گے اور دورے کے پہلے ہی روز انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب جائیں گے۔

سہیل آفریدی اپنے دورے کے دوسرے روز کراچی سے حیدرآباد جائیں گے ، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے ۔ دورے کے تیسرے روز وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا  کراچی بار سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے ساتھ سلمان اکرم راجا، مینا خان آفریدی،  شاہد خٹک اور شفیع جان بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں

کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہلڑ بازی؛ ویڈیو شواہد کے ساتھ انکوائری رپورٹ  تیار

دوسری جانب معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  خیبر پختونخوا شفیع جان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 9 جنوری بروز جمعہ اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ پارٹی اسیرانِ جیل، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں  نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سندھ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب اور وزیراعلیٰ سندھ سے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود کر رہے ہیں۔ پارٹی کارکنان کو بھرپور سیاسی جدوجہد کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی قید سیاسی انتقام اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان اور اسیر قیادت کی رہائی کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی شفیع جان کریں گے

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن