بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ کے وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب ہم مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔
گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن نے کہا کہ امریکا سے الحاق کے خواب ہمیں مزید گوارا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مذکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات مناسب چینل کے ذریعے اور احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔
ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سرحدیں طاقت سے تبدیل نہیں کی جا سکتیں، گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کریں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی دی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر چین کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کے یک طرفہ، غیر قانونی اور تسلط پسند اقدامات پر سخت مذمت ازبکستان کے صدر کا خطاب – ملک کے مستقبل کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک ویکٹر پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنیکی نیت اور ارادے کی کمی ہے: مریم نواز کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر قسم توڑنے اور ہتھیار اٹھانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ کے وزیراعظم ٹرمپ کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔