Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:56:25 GMT

وینزویلا کے بعد ٹرمپ کے ممکنہ اگلے ہدف کون سے ممالک؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

وینزویلا کے بعد ٹرمپ کے ممکنہ اگلے ہدف کون سے ممالک؟

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2026 کا آغاز ایک حیران کن اور متنازع فوجی کارروائی سے کیا، جس میں وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکی خارجہ پالیسی میں غیر ملکی مداخلت کے نئے خطرات کو اجاگر کیا۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے 2025 میں نوبل امن انعام نہ جیتنے کے بعد اپنی بین الاقوامی ساکھ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

کاراکاس میں اس کارروائی نے واضح کیا کہ وہ وہی سخت گیر حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں جس کے خلاف وہ خود مہم چلاتے رہے، جس سے دنیا بھر میں تشویش پیدا ہوئی کہ دیگر ممالک بھی ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں، اور ٹرمپ نے پیٹرو کو منشیات کے غیر قانونی رہنما قرار دیتے ہوئے کولمبیا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

کیوبا کے حوالے سے ان کے بیانات میں تضاد نظر آیا؛ ایک طرف انہوں نے اسے ناکام قرار دیا، مگر بعد میں کہا کہ مداخلت کی ضرورت نہیں، یہ خود گر جائے گا۔وینزویلا کی کارروائی نے ٹرمپ کی گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی پرانی خواہش کو دوبارہ اجاگر کیا، جس پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے سختی سے تردید کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ