گلوکار مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کرگئے۔ مہدی حسن کے صاحبزادے لاہور میں مقیم تھے، جہاں انہیں دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تو دوران علاج وہ دم توڑ گئے۔ اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی محکمہ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے، ا ن کی نماز جنازہ آج منگل کو بعد از نماز ظہر پی آئی اے کالونی میں ادا کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔