راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے دو مختلف کاروائیوں میں خود کو ایس ایس پی ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے جبکہ خاتون اور اسکی بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے انھیں حراساں کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔

حکام کے مطابق ملزمان وقاص علی اور سعدی احمد نے خود کو ایس ایس پی راولپنڈی سہیل ظاہر کر کے شہری کو واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات دے کر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔

انکوائری کی گئی تو ملزمان پر الزامات ثابت ہوئے جس پر انھیں گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سب انسپکٹر فہد الطاف کی سربراہی میں ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔

دوسرے واقعے میں این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد اویس کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے خاتون اور اس کی والدہ کی نازیبا تصاویر وائرل کیں اور واٹس ایپ گروپس میں غلیظ کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ خاندان کے افراد کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے ذہنی اذیت دی گئی۔

انکوائری مکمل کرکے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،

سب انسپکٹر شہروز ریاض کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار کر

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل