Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:07:14 GMT

کلین انرجی کے میدان میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

کلین انرجی کے میدان میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چھ نئے بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دی گئی. جس سے پنجاب میں بائیو گیس اور ویسٹ ٹو انرجی کے ذریعے خود کفالت اور گرین انرجی اکانومی کی بنیاد رکھی جائے گی۔لاہور میں چار اور فیصل آباد میں دو بائیو گیس پلانٹس سے عملی آغاز ہوگا۔ ان پلانٹس سے نہ صرف گھریلو توانائی فراہم ہوگی.

بلکہ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی میسر ہوگا، جس سے کسانوں اور ماحول کے لیے دوہرا انقلاب آئے گا۔پنجاب میں اسمال بائیو گیس پلانٹس کے قابل عمل منصوبے، ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ دنیا کی جدید گرین ٹیکنالوجی اب پنجاب کے شہروں اور دیہات میں متعارف کرائی جائے گی. جس سے صوبے میں کلین انرجی اور ماحول دوست ترقی کو فروغ ملے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بائیو گیس

پڑھیں:

کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک

علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا