ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ آئینی طور پر غیر سیاسی ہوتا ہے اور اس پر فائز شخص کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نہیں ہو سکتا۔ محمد علی قائد ایک سیاسی جماعت کے جنرل سیکریٹری ہیں، جبکہ وقار منڈوق کو کاظم میثم نے سیاسی کونسل سے مشاورت کے بعد اپنی فہرست میں سرِفہرست رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات تاحال سمجھ سے بالاتر ہے کہ امجد ایڈووکیٹ کس حیثیت سے کبھی محمد علی قائد اور کبھی وقار منڈوق کو وزیرِ اعلیٰ بنوانے یا نہ بننے دینے کے دعوے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ کبھی نگر جا کر یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر نے محمد علی قائد کو نگران وزیرِ اعلیٰ بننے نہیں دیا، اور کبھی بلتستان آ کر وقار منڈوق کا نام لے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ کاظم میثم نے انہیں وزیرِ اعلیٰ بننے سے روکا۔ یہ بیانات نہ صرف تضاد کا شکار ہیں بلکہ حقائق کے بھی منافی ہیں۔ عقیل احمد ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ آئینی طور پر غیر سیاسی ہوتا ہے اور اس پر فائز شخص کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نہیں ہو سکتا۔ محمد علی قائد ایک سیاسی جماعت کے جنرل سیکریٹری ہیں، جبکہ وقار منڈوق کو کاظم میثم نے سیاسی کونسل سے مشاورت کے بعد اپنی فہرست میں سرِفہرست رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ کے اعصاب پر کاظم میثم اس حد تک سوار ہو چکے ہیں کہ انہیں ہر جگہ اور ہر معاملے میں کاظم میثم ہی نظر آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کاظم میثم نے بطور اپوزیشن لیڈر پورے گلگت بلتستان کی مؤثر اور جراتمندانہ نمائندگی کی، جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی۔ عقیل احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سیاست کے آغاز سے لے کر اب تک عوام کو محض نعروں اور وعدوں کے ذریعے دھوکے میں رکھا، آج جب ان کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اپنی بچی کھچی سیاست بچانے کے لیے کاظم میثم کے خلاف بے بنیاد بیانات دیے جا رہے ہیں، تاہم عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد علی قائد کاظم میثم نے سیاسی جماعت وقار منڈوق نہیں ہو

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے