سہ ملکی سیریز :پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ٹرافی جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-01-14
ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان انڈر 19 نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان زمبابوے پہلے کھیلتیہوئے 45 ویں اوور میں 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 اور عبدل سبحان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان انڈر 19 نے اوپنر سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت 159رنز کا ہدف صرف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔سمیر منہاس نے محض 42 گیندوں پر برق رفتار سنچری مکمل کی۔ یوں یہ یوتھ ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بن گئی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔سمیر منہاس نے فائنل میں 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ محمد شایان 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان انڈر 19 نے فائنل میں زمبابوے انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیئر مین پی سی محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے جذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا۔
ہراے :پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو
مانیٹرنگ ڈیسک
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان انڈر 19 سہ ملکی سیریز سمیر منہاس فائنل میں
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔