نجکاری ایک ناسور ہے جو اداروں کو تباہ کردیگی،حسین قائمخانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-11-16
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)نجکاری ایک ناسور کی بیمار کا نام ہے جس طرح دیمک لکڑی کو لگ کرختم کردیتی ہے ایسی طرح نجکاری بھی اداروں کو تباہ کر دیتی ہے ہمارے حکمران اپنی کمیشن کے چکر میں میں اداروں کو نجکاری کرکے تباہ کررہے ہیں اداروں میں سیٹیں خالی ہیں اور حکمران ملازمین سے بھیڑ بکر یوں کی مانند کام لے رہے ہیں ایک شخص تین سیٹوں کا کام کررہا ہے اداروں کو نجکاری کرنے کے بجائے انہیں فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور خالی ہزاروں اسامیوں کو بھرا جائے۔ ان خیالات کا آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکر لیبر یونین CBA کے ڈویژنل چیئرمین محمد حسین قائم خانی،جنرل سیکرٹری نم فقیر،چیئرمین سب ڈویژن غلام نبی پتافی،سعید احمد خانزادہ،عامر سومرو گلریز احمد قائم خانی سب ڈویژن ون چیئرمین محمد علی قائم خانی سمیت دیگر ذمے داروں نے مرکزی قائدین کی کال پر حیسکو کی نجکاری کے خلاف ایکسیئن آفس سے سب ڈویژن ٹو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دفاتر کی مکمل تالا بندی کرکے مزدور اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے مرکزی رہنما عبدالطیف نظامانی کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ان کے حکم پر ہمیں دوبارہ بھی ڈی چوک اسلام آباد جانا پڑا تو تادیر اسلام آباد بھی جائیں گے واپڈا کے ملازمین اپنے بچوں کی روزی روٹی بچانے کے لیے مسلسل جہدوجہد کررہے ہیں فارم 47 کی حکومت محنت کش طبقے کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے واپڈا کے ملازم دن و رات محنت کرتے ہیں اس وقت واپڈا کے ملازمین نے 90 فیصد ریکوری کی گئی ہے واپڈا ملازمین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا پر نوکری سے پیچھے نہیں ہٹے واپڈا کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے صرف اور صرف واپڈا ملازمین کیلیے نہیں مزید عوام کو پریشان کرنے کیلیے واپڈا کی نجکاری کے سبب پرائیوٹ کمپنیوں کی جانب سے عوام پر مزید ٹیکس اور بوجھ ڈال کر پریشان کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ہم اپنا خون دے دیں گے لیکن حیسکو واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت بر داست نہیں کر یں گے جبکہ تک سائیں عبدالطیف نظامانی اور مر کزی قیادت موجود ہے کسی کو بھی نجکاری نہیں کر نے دیں گے ہم اپنے خون کا آخری قطر ے تک اپنی جہدو جہد جاری رکھیں گے اگر ضرورت پڑی تو ملک کی بجلی بھی بند کر سکتے ہیں لیکن ادارے کی نجکاری کو کسی بھی صورت قبول نہیں کر یں گے۔ انہوں نے مزید کہا واپڈا میں 70 فیصد ملازمین کی کمی ہے اور جو موجود ہیں انہیں بھی بیروزگار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ہم اپنی حقوق لینے کیلیے اپنے آخری سانس تک اپنی جنگ لڑیں گے اپنا حق کسی کو ہضم کرنے نہیں دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اداروں کو کی نجکاری
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔