WE News:
2026-06-03@02:52:43 GMT

جرمنی کو ملازمت کے لیے کس شعبے کے ماہرین کی اشد ضرورت ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

جرمنی کو ملازمت کے لیے کس شعبے کے ماہرین کی اشد ضرورت ہے؟

جرمنی کو صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث پاکستانی نرسوں اور دیگر ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا ڈیجیٹل ویزا پلیٹ فارم: طلبہ، اسکلڈ لیبر اور پروفیشنلز کو کیا فائدہ ہوگا؟

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق جرمن حکام پاکستانی شہریوں کو ملازمت کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وہ مقررہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔

بی ای او ای کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں یہ کہا گیا ہے کہ جرمنی میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سب سے اہم مرحلہ اپنی اسناد کی جرمن اداروں سے باضابطہ منظوری حاصل کرنا ہے۔ اس منظوری کے بغیر ورک ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ تصدیقی عمل کے دوران امیدوار کی تعلیمی قابلیت، کام کا تجربہ اور جرمن زبان پر عبور کو جانچا جاتا ہے۔

بیورو کے مطابق عام طور پر جرمن زبان میں بی 2 سطح کی مہارت ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اگر کسی امیدوار کی اہلیت جرمن معیار کے مطابق مکمل نہ ہو تو اسے اضافی کورسز یا مساواتی امتحانات دینا پڑ سکتے ہیں جن کا فیصلہ متعلقہ جرمن حکام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی میں نرسز کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جو سال بہ سال بڑھ رہا ہے۔ سنہ 2023 میں جرمنی میں تقریباً 1.

69 ملین کوالیفائیڈ نرسز ملازمت کر رہی تھیں جو پچھلے سال سے 10,000 زیادہ تھیں لیکن پھر بھی کمی بہت زیادہ ہے۔

جرمنی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی کے مطابق سنہ 2023 میں ہر 100 نرسنگ کی نوکریوں کے لیے صرف 44 امیدوار دستیاب تھے، جو ایک شدید لیبر شارٹیج کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سال اوسطاً 35,000 نرسنگ کی آسامیاں خالی تھیں۔ اس کے علاوہ، 2023 سے 2024 میں صحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 47,400 آسامیاں بھری نہیں جا سکیں، جن میں سے 7,100 نرسنگ اسٹاف کی تھیں۔

مزید پڑھیے: جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیم کا موقع: پاکستانی طلبہ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

جرمنی کی فیڈرل سٹیٹسٹیکل آفس کے مطابق سنہ 2055 تک نگہداشت کی ضرورت والے لوگوں کی تعداد 8.2 ملین تک پہنچ جائے گی جس کے لیے سنہ 2040 تک کم از کم 150,000 اضافی نرسز کی ضرورت ہوگی۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2028 تک صحت اور نرسنگ کیئر میں 21,350 آسامیاں خالی رہنے کا امکان ہے۔ یہ کمی اسپتالوں، بزرگ کیئر ہومز اور ہوم کیئر سروسز میں سب سے زیادہ ہے۔

جرمنی کی حکومت اسے پورا کرنے کے لیے Triple Win پروگرام جیسے اقدامات کر رہی ہے، جس کے ذریعے سنہ 2013 سے اب تک 8,000 سے زیادہ غیر ملکی نرسز کو جگہ دی گئی ہے لیکن امیگریشن کی سخت پالیسیاں اور بیوروکریسی کی وجہ سے یہ مسئلہ مزید پیچیدہ ہو رہا ہے۔ ٹمپریری نرس اسٹافنگ مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے، جو سنہ 2024 میں 1.6 بلین ڈالر تھی اور سنہ 2033 تک 2.7 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کمی کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

اپلائی کیسے کیا جا سکتا ہے؟

جرمنی میں ملازمت کی خواہشمند پاکستانی نرسوں اور دیگر ہنر مند افراد کے لیے سب سے پہلا مرحلہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد کی منظوری حاصل کرنا ہے۔

جرمن قوانین کے مطابق نرسنگ اور بعض دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ امیدوار کی پاکستان میں حاصل کردہ ڈگری یا ڈپلوما کو جرمنی میں تسلیم کیا جائے۔ بغیر اس منظوری کے نہ ملازمت کی اجازت ملتی ہے اور نہ ہی ورک ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

اس مقصد کے لیے امیدوار کو جرمن حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ اس کا پیشہ جرمنی میں کس زمرے میں آتا ہے اور کون سا ادارہ اسناد کی جانچ کا ذمہ دار ہے۔ ہر پیشے کے لیے ایک مخصوص جرمن ادارہ مقرر ہوتا ہے جو تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے کا جائزہ لیتا ہے اور خاص طور پر صحت کے شعبے میں یہ اختیار صوبائی اداروں کے پاس ہوتا ہے۔

اگلے مرحلے میں امیدوار کو اپنے تمام ضروری دستاویزات تیار کرنے ہوتے ہیں۔ ان میں تعلیمی اسناد، تجربے کے سرٹیفیکیٹس، شناختی کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات شامل ہیں۔ عام طور پر ان کاغذات کا جرمن یا انگریزی ترجمہ بھی درکار ہوتا ہے تاہم تمام دستاویزات مکمل اور درست ہونا لازمی ہے تاکہ درخواست مسترد نہ ہو۔

درخواست جمع کروانے کے بعد جرمن ادارہ امیدوار کی اسناد کا جرمن معیار سے موازنہ کرتا ہے۔ اس جانچ کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر امیدوار کی اہلیت مکمل طور پر جرمن معیار پر پوری اترتی ہو تو اسناد کو تسلیم کر لیا جاتا ہے جبکہ کمی کی صورت میں اضافی تربیت یا امتحان دینے کی ہدایت دی جا سکتی ہے۔

اسناد کی منظوری کے بعد امیدوار جرمنی کے ورک ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس مرحلے میں جرمن زبان پر مناسب عبور، درست دستاویزات اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ ویزا ملنے کے بعد امیدوار جرمنی جا کر اپنی ملازمت کا آغاز کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس پورے عمل میں کسی قسم کی فیس وصول نہیں کرتا اور نہ ہی کسی بھرتی ایجنسی کا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جرمنی میں کم از کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ ایجنٹس سے بچیں اور درخواست دینے سے قبل تمام شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھ لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل سے محفوظ رہا جا سکے۔

جرمنی میں نرسز کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟

جرمنی میں نرس کی تنخواہ تجربے، مقام، اسپیشلائزیشن اور سیکٹر (پبلک یا پرائیویٹ) پر منحصر ہوتی ہے۔ عام طور پر، اچھی تنخواہ ہوتی ہے جو ایک آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے کافی ہے۔

ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی کٹوتیوں کے بعد نیٹ تنخواہ کم ہو جاتی ہے لیکن فوائد جیسے ہیلتھ انشورنس، پنشن اور چھٹیوں کے دن شامل ہوتے ہیں۔

سنہ 2025 جرمنی میں ایک رجسٹرڈ نرس کی اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً 33,000 یورو سے 57,000 یورو ہے۔ ماہانہ گراس (ٹوٹل) تنخواہ 2,800 یورو سے 4,800 یورو ہے۔

انٹری لیول نرس کی تنخواہ 2500 یورو سے 3000 یورو  ٹیکس کے بعد نیٹ تقریبا 1800 یورو سے 2200 یورو بنتی ہے۔ جبکہ سینیئر لیول یا مینیجریل پوزیش کی تنخواہ 4500 یورو سے 6000 یورو ماہانہ ہوتی ہے۔ بڑے شہروں جیسے میونیخ وغیرہ میں یہ تنخواہ 6000 یورو سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی میں کرسمس کے دوران بڑی بینک ڈکیتی، تجوری اور 3 ہزار لاکرز میں جھاڑو پھرگئی

ماہرین کے مطابق یہ موقع خصوصاً ایسے وقت میں جب یورپی ممالک کو صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے پاکستانی نرسوں اور دیگر ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک بہتر کیریئر بنانے کا ایک اہم موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرمنی جرمنی پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت جرمنی میں پاکستانی نرسوں کی کھپت جرمنی میں جاب جرمنی میں ملازمتیں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جرمنی پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت جرمنی میں پاکستانی نرسوں کی کھپت جرمنی میں ملازمتیں پاکستانی نرسوں صحت کے شعبے میں افراد کے لیے پیشہ ورانہ امیدوار کی کی تنخواہ کے مطابق اسناد کی اور دیگر ہوتی ہے ہوتا ہے سکتا ہے یورو سے 000 یورو کے بعد کیا جا

پڑھیں:

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا

ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔

سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار

ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن