پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے حوصلے بلند ہونے کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan squad arrives in Sri Lanka and is welcomed in traditional style ????????????????✨
???? @OfficialSLC #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2026
سری لنکا کے شہر دمبولا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے اور امید ہے کہ نتائج بھی مثبت آئیں گے۔
کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے موسم اور میچ کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنا ٹیم کے لیے مفید رہے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 آئی سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔
???? Pakistan squad in action! Headshots done ahead of the Sri Lanka T20I assignment ????#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/EBRRjoqOEL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2026
یاد رہے کہ دمبولا میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی تھی، جس کے باعث پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم آج بارش کا امکان بہت کم ہے، جس سے کھیل کے لیے ماحول بہتر رہنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پاکستان ٹی20 سیریز دمبولا سری لنکا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی20 سیریز دمبولا سری لنکا سری لنکا کے دمبولا میں کے لیے
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان