ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ماہرین فلکیات نے ایک انوکھا فلکیاتی جسم دریافت کیا ہے جس میں کوئی ستارہ نہیں ہے، اور اسی لیے اسے ’ناکام کہکشاں‘ کہا جا رہا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ گیس کا بادل جسے Cloud-9 کا نام دیا گیا ہے، زمین سے قریباً 14 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہے، اور عام روشنی میں قریباً نظر نہیں آتا۔
مزید پڑھیں: سال 2025 میں بیرونی سیاروں کی کھوج اور ناسا کے دیگر کارنامے
یہ کہکشاں ابتدائی کائنات کی باقیات ہے، جس میں گیس موجود ہے لیکن ستارے پیدا نہیں ہوئے۔ اس میں ڈارک میٹر بھی ہے، یعنی وہ غیر مرئی مادہ جو کائنات کے زیادہ تر حصے پر محیط ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Friends of NASA (@friendsofnasa)
ناسا کے مطابق ابتدائی کائنات میں کچھ ڈارک میٹر halos نے گیس اکٹھی کی، مگر ستارے بنانے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ اس نتیجے میں یہ منفرد بنا ستراوں کی کہکشائیں وجود میں آئیں، جو اب تک نظر انداز رہیں۔
مزید پڑھیں:مریخ مشن: ناسا کے خلائی جہاز نے چپ سادھ لی، وجہ سمجھ سے باہر
تاہم Cloud-9 کی دریافت ماہرین کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ کہکشائیں کیسے بنتی ہیں یا کیوں کبھی پیدا نہیں ہو پاتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انوکھا فلکیاتی جسم ستارہ کہکشاں ماہرین فلکیات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ستارہ کہکشاں ماہرین فلکیات
پڑھیں:
20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
جاپان (Japan)میں ایک شوہر نے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہیں کی۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاپان کے جزیرے ہوکائڈوسے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن شو میں ایک غیر معمولی درخواست کی تھی اور ایک ایسے خاندانی مسئلے کے حل کے لیے مدد مانگی جو برسوں پرانا تھا۔
نوجوان میں بتایا کہ اس کے والدین تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ رہے لیکن اس نے کبھی اپنے والدین کو آپس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دہائیوں تک شوہر اوکو کاتایاما اور ان کی اہلیہ یومی ایک ہی گھر میں رہے، تین بچوں کی پرورش کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی بات چیت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
اس خاموشی کی وجہ کوئی تلخ جھگڑا یا بے وفائی نہیں تھی بلکہ شوہر اوکو کاتایاما نے اپنی اہلیہ سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ بیوی کی بچوں پر زیادہ توجہ پر حسد محسوس کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب بیوی بات کرنے کی کوشش کرتی تو اوکو کاتا یاما عام طور پر صرف سر ہلا کر یا کوئی بے ساختہ جواب دیتا۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جوڑے کے سب سے چھوٹے بیٹے نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران اپنے والدین کے درمیان صلح کروانے میں مدد کی درخواست کی، جس کے بعد شو کی انتظامیہ نے جوڑے کی ملاقات کا انتظام اسی پارک میں کیا جہاں ماضی میں پہلی بار ملے تھے، جبکہ ان کے تینوں بچے کچھ فاصلے سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
ملاقات کے دوران شوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہا کہ “ہماری بات چیت ہوئے خاصا عرصہ گزر چکا ہے، تم بچوں کے معاملے میں بہت فکرمند رہتی تھیں، اب تک تم نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور میں ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہوں”۔