راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج سے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے اور دوسرا گلریز کے علاقے میں ہوا، مجموعی طور پر 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم کے اہلکاروں نے تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی، جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین  شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گلریز کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج تھی، بجلی کا بٹن آن کرنے سے دھماکا ہوا، دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج تھی، آگ جلانے سے دھماکہ ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں گیس لیکج کے علاقے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق