پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے جیو نیوز کے مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ محبت اور شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

رشنا خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں 2013ء میں ٹورنٹو فلم اسکول میں فلم میکنگ پڑھ رہی تھی اور مجھے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے ایک دستاویزی فلم بنانی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت میرے بھائی کی شادی بھی تھی تو شادی میں شرکت کے لیے مجھے پاکستان آنا پڑا، شاہ زیب خانزادہ کی مجھ سے شادی سے پہلے ہی میری فیملی سے اچھی دوستی تھی، اس لیے بھائی کی شادی کے دوران میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بھائی کی شادی کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے دستاویزی فلم بنانے کے لیے میری مدد کی اس لیے میرا پروجیکٹ مکمل ہونے تک ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں شادی یا ڈیٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں تھا بس ہم صرف کام کے سلسلے میں بات کرتے تھے۔

رشنا خان نے بتایا کہ کینیڈا میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد میں دبئی چلی گئی تھی کیونکہ میں نے ایمریٹس کو جوائن کر لیا تھا پھر دبئی میں جب شاہ زیب خانزادہ پی ایس ایل میچز کے لیے آتے تھے تو وہاں ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں اور پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ زیب خانزادہ سے شادی کے بعد جب میں کراچی میں رہنے لگی تو مجھے احساس ہوا کہ شادی سے پہلے میرا بہت زیادہ وقت سفر میں گزرتا تھا اور میں بہت مصروف رہتی تھی لیکن یہاں میرے پاس کرنے کے لیے ویسا کچھ بھی نہیں ہے اور میرا زیادہ وقت گھر میں ہی گزرتا ہے تو یہ میری زندگی میں بہت بڑی تبدیلی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہ زیب خانزادہ ا نہوں نے بتایا کہ شادی کے کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ