پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور جنید خان نے بیویوں کی رومانوی توقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

فیصل قریشی اور جنید خان ناصرف شاندار اداکاری بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مضبوط فالوونگ کے حامل ہیں، فیصل قریشی کئی مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، ان دنوں دونوں اداکار ڈرامہ کیس نمبر 9 میں روہت اور کامران کے کرداروں کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

حال ہی میں جنید خان فیصل قریشی کے نئے شروع کیے گئے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں دونوں اداکاروں نے ایک بے تکلف گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً بیویوں کی جانب سے رومانوی توقعات پر کھل کر بات کی۔

اس موقع پر جنید خان نے کہا کہ گھر میں ہماری بیویاں ہم سے رومانس کی توقع رکھتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ آپ ٹی وی پر جس طرح رومانس کرتے ہیں، ویسا گھر میں کیوں نہیں کرتے، وہ ڈائیلاگ ہمیں کیوں نہیں سناتے، مداح بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم حقیقی زندگی میں بھی پیدائشی رومانوی ہوتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

فیصل قریشی نے اس گفتگو میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گھر میں بیویوں کے ساتھ رومانس کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ڈرامہ مت کرو، لوگ اکثر کہتے ہیں کہ آپ ٹی وی پر رومانس کرنے کے باوجود غصے والے انسان لگتے ہیں، دراصل کبھی کبھی ساری توجہ آپ پر ہوتی ہے، جو ایک دباؤ پیدا کرتی ہے، اسی وجہ سے ہم تھوڑے محتاط ہو جاتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سخت مزاج ہیں۔

اداکاروں کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے، جہاں شائقین شوبز شخصیات کی حقیقی زندگی کے اس پہلو کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل قریشی ہیں کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی