لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو پنجاب کی تقدیر بدل سکتی ہے، پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں اگر وہ محنت کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں، پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل دیں گی، پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اب بیمار لوگوں کا اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، اب ہم بیمار لوگوں کے علاج کے لیے اُن کے گھر خود جائیں گے۔ اب کوئی شہر گلی اور محلہ ایسا نہیں رہے گا کہ جہاں تک ہماری ٹیمیں نا پہنچیں۔

10بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ بیٹیوں کا نام بھول گیا

انہوں نے کہا کہ 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ سپیکٹرز جب میدان عمل میں نکلیں گی تو پنجاب سے بیماریاں دور بھاگ جائیں گی، فیلڈ ہسپتال گاؤں گاؤں جا کر علاج کر رہے ہیں، ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی آپ کی تنخواہ 50 ہزار ہے، آپ لوگ مجھے کام کر کے دکھاؤ میں آپ کی تنخواہ بڑھاؤں گی، جب آپ لوگ اچھا کام کریں گے تو میں خود آپ کی تنخواہ بڑھاؤں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو چل کر ہسپتال نہ جانا پڑے ہسپتال خود چل کر عوام تک آئے، آپ لوگوں کی مدد سے پتہ چلے گا کہ پنجاب میں کون سی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کی متنازعہ وائرل ویڈیو کے معاملہ پر لب کشائی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتال بن رہے ہیں، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جھنگ میں کارڈیالوجی ہسپتال بنے گا، ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز پنجاب کی

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا