بلوچستان میں خوفناک دھماکے سے ریلوے ٹریک تباہ، ٹرینوں کی آمد و رفت بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایک بڑا دھماکا ہوا جس میں ریلوے ٹریک کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر بند کر دی گئی۔
پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ریل لائن پر بارودی مواد نصب کیا، جسے دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پٹڑی کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے ٹرین سروس فوری طور پر روک دی گئی اور حفاظتی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان ریل رابطے متاثر ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور مزید حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔
بلوچستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ریلوے ٹریک اور ٹرینوں پر متعدد حملے پیش آ چکے ہیں جن میں بم دھماکے اور سگنل پوائنٹس پر حملے شامل ہیں، ان واقعات نے علاقے میں سیکیورٹی خدشات بڑھا دیے ہیں اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان مزید جانچ کے بعد کیا جائے گا تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔