Express News:
2026-06-03@02:29:38 GMT

بنوں: دو گروپوں کے تصادم میں تین افراد جاں بحق، 6 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان:

بنوں کے علاقے میتاحیل میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مابین تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پشاور یونیورسٹی کا طالب علم حسن بھی شامل ہے جو چند روز قبل چھٹیاں منانے اپنے گھر آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عجب خان، روشان اور حسن کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

دوسری جانب بنوں کے منڈان گیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ہاشم علی خان اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں آ رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ہاشم علی خان اور ان کا 3 سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں