کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، جب بازار حصص کی مجموعی کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایکس کی مجموعی کیپٹلائزیشن 20 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے   جب کہ ریڈی مارکیٹ کا لین دین بھی غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں شیئرز کا حجم 85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے  کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس  کی سطح عبور

بازار حصص کے موجودہ اعداد و شمار ڈالر کے حساب سے بھی بلند سطح پر ہیں، جو ساڑھے 7 سال بعد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے، جب مارکیٹ میں تاریخ ساز  تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ