data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوپن اے آئی کے مقبول ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی روزانہ کروڑوں افراد کی معلوماتی ضرورتوں کو پورا کر رہا ہے اور اب ایک تازہ رپورٹ نے اس کے استعمال کے دلچسپ رجحانات کا پردہ فاش کیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روزانہ تقریباً 4 کروڑ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو خاص طور پر صحت سے متعلق سوالات کے جوابات جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے صارفین علامات، ادویات، علاج کے طریقے، اور دیگر طبی معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھے جانے والے سوالات میں پانچ فیصد سے زائد سوالات براہِ راست صحت اور طبی مسائل سے متعلق ہوتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر ہفتے تقریباً 20 کروڑ صارفین، جو مجموعی طور پر 80 کروڑ ہیں، کم از کم ایک بار صحت سے متعلق کوئی سوال ضرور پوچھتے ہیں۔

صارفین عام طور پر یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سر میں ہونے والا درد کتنا سنگین ہے، پیچیدہ تشخیص کا مطلب کیا ہے، یا نئی ادویات کے استعمال سے تھکاوٹ کیوں محسوس ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 55 فیصد افراد علامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ 52 فیصد صارفین اس اے آئی ٹول کو صحت سے متعلق عمومی سوالات کے جوابات جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح 48 فیصد افراد طبی اصطلاحات یا ہدایات کو سمجھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار کرتے ہیں، اور 44 فیصد لوگ علاج کے ممکنہ آپشنز کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوتی ہے جو فوری طور پر ڈاکٹر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے یا جنہیں ابتدائی طبی معلومات کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کی یہ صلاحیت صحت کے شعبے میں ایک اہم سہولت فراہم کرتی ہے اور صارفین کو ابتدائی معلومات کے ذریعے بہتر فیصلے کرنے کا موقع دیتی ہے۔

یہ رجحان بتاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف معلوماتی اور تفریحی ضروریات پوری کر رہی ہے بلکہ صحت کے شعبے میں بھی عوام کی زندگیوں میں عملی اور فوری مدد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اوپن اے ا ئی کے مطابق کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ