فرانس اور جرمنی سمیت امریکا کے یورپی اتحادی اس امکان پر قریبی مشاورت کر رہے ہیں کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی پر عمل کیا تو اس کا مشترکہ ردِعمل کیا ہوگا۔

رائٹرز کی خبر کے مطابق اگر امریکا نے اپنے دیرینہ اتحادی ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ پر فوجی قبضہ کیا تو اس کے نتیجے میں نیٹو اتحاد کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے اور ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی حکمت عملی میں روس کے لیے نرم مؤقف، یورپی ممالک میں تشویش بڑھ گئی

فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بیرو نے کہا ہے کہ اس معاملے پر جرمنی اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کوئی بھی قدم اکیلے نہیں بلکہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر اٹھانا چاہتا ہے۔

یورپ کی بڑی طاقتوں اور کینیڈا نے بھی اس ہفتے گرین لینڈ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جزیرہ اس کے عوام کا ہے۔ یہ ردِعمل صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گرین لینڈ کے باشندوں کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں، جس کا اظہار وہ 2019 میں بھی کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ گرین لینڈ امریکی فوجی حکمتِ عملی کے لیے انتہائی اہم ہے اور ڈنمارک اس کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

دوسری جانب ڈنمارک اور گرین لینڈ نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے۔ ڈنمارک نے روسی اور چینی بحری جہازوں کی موجودگی کے امریکی دعوؤں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گرین لینڈ پر کہا ہے کہ کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی