Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:39:17 GMT

کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا

کراچی : گندم کے اجرا کی منظوری کے بعد شہر قائد میں آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا. کراچی کو 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم الاٹ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے جنوری 2026 کے لیے گندم کے اجرا کی منظوری دے دی . جنوری 2026 کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن گندم کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ کے لیے گندم کوٹہ جاری کردیا گیا .

کراچی کو 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم الاٹ کیا گیا ہے۔کراچی کی آٹا چکیوں کو 20 ہزار ٹن گندم ریلیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ میں چھوٹی آٹا چکیوں کو 51 ہزار ٹن گندم سرکاری نرخ پر جاری کی جائے گی۔فلار ملز اور چکیوں کو سرکاری گندم 8 ہزار روپے فی ٹن جاری کی جائے گی۔چئیرمین فلار ملز ایسوسی ایشن جنید عزیز نے کہا کہ سرکاری گندم کے آٹے کے نرخ بھی محکمہ خوراک کی مشاورت سے رواں ہفتے طے کیے جائیں گے. ابھی ایکس فلار ملز ڈھائی نمبر آٹا 113 روپے فی کلو اور فائن آٹا 118 روپے فی کلو ہے فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے فلار ملز مالکان نے سرکاری گندم کاکوٹہ جاری نہ ہونے پر قیمتوں میں اضافے کا کہا تھا اور اوپن مارکیٹ میں گندم 105 روپے فی کلوتک پہنچ گئی تھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فلار ملز روپے فی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن