صدر، وزیراعظم، نواز شریف کی مشاورت سے حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن کمیٹی بنائی جائے جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کمیٹی کو بڑھائے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے 60 سال سے ملک میں ہائبرڈ حکومتیں ہیں، شاہد خاقان ڈائیلاگ کا عمل ہمیشہ ہی پائیدار نتیجہ دیتا ہے، شیر افضل مروتاعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں کی رہائی کے بعد حکومت پر اعتماد بڑھے گا، میڈیا کی سینسرشپ ختم کی جائے اور سیاسی افراد پر مقدمات ختم کیے جائیں۔
نیشنل ڈائیلاگ میں بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں ہو گا۔
اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام قومی ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، شیر افضل مروت، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور شہزاد وسیم شریک تھے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود ڈائیلاگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
پڑھیں:
جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم