وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انسداد دہشتگردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ(آئی پی ایس )وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب وانگ ژا ہونگ سے ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مشترکہ اور فوری ردِعمل کے نظام کو مزید مثر بنانے پر اتفاق کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں چینی وزیرداخلہ وانگ ژاو ہونگ نے وفد کے ہمراہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشتگردی، پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک پر گفتگو ہوئی جبکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی ہر 3 ماہ بعد میٹنگ پر اتفاق ہوا۔ وزرائے داخلہ کی سطح پر ہر سال ایک بار ملاقات ہوگی۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر زور دیا۔چینی وزیرداخلہ نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ چینی وزیرداخلہ نے انسداد دہشتگردی اور داخلی سکیورٹی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں رہنماں نے دہشتگردی، جرائم کے خلاف مشترکہ وفوری ردعمل کا نظام مزید مثر بنانے اور پولیس کی استعداد بڑھانے کے لییٹریننگ ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے پاک چین پولیس اوراداروں میں تجربات اورمعلومات کے تبادلہ یقینی بنانے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرحدپار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے،کوشش ہے انہیں گرا ئونڈ میں جواب دیں: شاہین آفریدی سرحدپار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے،کوشش ہے انہیں گرا ئونڈ میں جواب دیں: شاہین آفریدی تیل وینزویلا کا لیکن اختیار امریکا کا؛ ٹرمپ کے بیان کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ: بنگلہ دیشی بورڈ آج آئی سی سی کو تحفظات سے آگاہ کریگا وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی چینی ہم منصب وزیر داخلہ اقدامات پر سے ملاقات

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل