امریکی شہر کےمیئراورڈپٹی میئردونوں پاکستانی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
واشنگٹن : امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر دونوں پاکستانی مسلمان منتخب ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی نژاد نوجوان منتخب ہوئے ہیں۔
5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 2026/27ءکے لیے تیسری مرتبہ کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں جو امریکا میں سیاسی میدان میں بھی نمایاں رہی ہیں، سنبل صدیقی پہلی بار سال 2017ءمیں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں، اس کے بعد وہ سال 2020ءسے 2024ءتک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں ۔
ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کمیبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چودھری کا بیٹا برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینئر کی ڈگری حاصل کرچکا ہے۔
برہان عظیم اس سے پہلے کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب ہوچکا ہے اور اس مرتبہ دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد کم عمر ترین ڈپٹی میئر بھی بن گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈپٹی میئر میئر اور
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :