شہری سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول‘نوجوان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر موبائل مارکیٹ میں شہری سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کی واردات، پولیس نے نوجوان گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب صدر موبائل مارکیٹ میں شہری کے ساتھ پارکنگ فیس نہ دینے پر مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور دادا گیری کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔پولیس نے ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فی موٹر سائیکل 50 روپے فیس وصول کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں سڑک پر غیر قانونی ڈبل پارکنگ کر کے شہریوں سے غیر قانونی فیس وصول کر رہا تھا۔مقدمہ تھانہ پریڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹھیکیدار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی غیر قانونی پارکنگ فیس کی اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پارکنگ فیس فیس وصول
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔