Jasarat News:
2026-07-24@05:29:37 GMT

فشری میں سمندر سے 7 سالہ کمسن بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں کمسن بچی سمیت 4افراد جاںبحق اور دیگر واقعات میں5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری میں سمندر سے 7 سالہ کمسن بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔متوفیہ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ بچی کی شناخت انیسہ دختر محمد علی کے نام سے کی گئی۔متوفیہ بچی مچھر کالونی میں جنگل کے قریب رہائش پذیر تھی، ایس ایچ او ڈاکس کے مطابق متوفیہ بچی منگل کی شام 6 بجے گھر سے نکلی تھی اور لا پتہ ہوگئی۔متوفیہ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، صبح بچی کی لاش سمندر سے ڈوبی ہوئی ملی، ایس ایچ او نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش اس کے والد کے سپرد کردی۔ ادھرگڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے پرواقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈمپر کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ نادر ولد نور محمد اور زخمی کی شناخت 30 سالہ طارق ولد نظام الدین کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی کے مطابق تیز رفتار کار سڑک پرمخالف سمت سے آرہی تھی اور سامنے سے آنے والے ویگو ڈالے کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ اور بجلی کے گھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔کورنگی ڈیڑھ نمبر ( 1.

5) اسٹاپ کے قریب گھر سے 30سالہ ناصر ولد احمد حسین کی پھندا لگی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔سہراب گوٹھ قبرستان لاسی گوٹھ سے 40سالہ شخص کی لاش ملی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متوفیہ بچی لاش ملی بچی کی کی لاش

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن